ایشیا کے سب سے پہلے اسمارٹ فون فلم فیسٹیول کا آغاز19دسمبر کوہوگا

انٹرنیشنل آئی فون فلم فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوان فلم سازوں کو پاکٹ سائز موبائل و اسمارٹ فونز کی بدولت حیرت انگیز موویز و فلموں کی تدوین کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جسکے استعمال کرتے ہوئے انتہائی محدود بجٹ میں معرکتہ الآرا فلمیں ، اشتہارات و ڈاکومینٹریز تیار کی جاسکتی ہیں

0
390

آئی اسمارٹ فلمز کے زیرِ اہتمام دنیا کی فلم سازی کی تاریخ میں نویں اور ایشیا کے سب سے اولین اسمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد شہرِ کراچی میں 19تا20 دسمبر ہونے جارہا ہے جس میں انتہائی مہنگے و روایتی کیمرے و فلم سازی کے آلات کے بجائے بذریعہ اسمارٹ فونز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلمبند کی گئی منتخب کردہ فلموں، ڈاکومینٹریز، دستاویزی پرگرام و دیگر ویڈیوز کو نمائش کیلیے پیش کیا جائیگا۔ فیسٹول میں “اسکول آف اسمارٹ فون فلم پروڈکشن”کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

سالِ رواں 15جون میں اعلان کردہ عالمی فلم سازی کے مقابلے میں اب تک پاکستان سمیت دنیا کے 110ممالک سے نوعمر فلم سازوں جیبی سائز موبائل فونز کے ذریعے تخلیق کردہ فلمیں جمع کراچکے ہیں جبکہ فلمیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کی 5دسمبر 2015تک توسیع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں منعقد کیا جانے والا مذکورہ فلمی میلے کو دنیا کے سات فلمی فیسٹیولز کا اشتراک حاصل ہے جنکا تعلق امریکہ، اسپین، نیوزی لینڈ، فرانس و مقدونیہ و دیگر ممالک سے ہے۔

بذریعہ اسمارٹ فونز نوجوان فلمسازملک میں اسمارٹ انقلاب کا باعث بنیں گے ۔کامران عطاء ، بانیء مشترکہ آئی اسمارٹ فلم

آئی اسمارٹ فلمزکے بانی جناب عابد بیلی کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد و جدید تر ین صنعت پروان چڑھ رہی ہے جو نہ صرف لاتعداد افراد کیلیے با عزت روزگا ر کا باعث بنے گی بلکہ ملکی نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحتیں عالمی سطح پہ منوانے کا موقع بھی میسر آئے گا۔فیسٹول میں ویب ٹی وی چینل، ویڈیو ، نیوز و شاپنگ پورٹلز کو بھی باضابطہ لانچ کیا جائیگا۔
شعبہ ء فلم سازی کے ممتاز ملکی ماہرین فیسٹیول میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنمیں شہزاد نواز، شامی محمود، فرقان صدیقی، عادل مراد، یاسر بشیر قریشی و دیگر شامل ہیں۔ملک میں موبائل صحافت کے فروغ اور بذریعہ اسمارٹ فونزفلم سازی کو فن کی ترویج کیلیے آئی اسمارٹ فلمز مختلف کالجوں و یونیورسٹیوں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرچکا ہے جبکہ مضمون کا نصاب عالمی ماہرین کے زیرِ نگرانی تدوینی مراحل میں ہے۔ اشتہاری مہم کیلیے آئی اسمارٹ فلمز نے برانڈ لوجکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے ہیں جبکہ پاکستان میں موبائل صحافت کو بطور نصابی علم متعارف کرانے کیلیے ادارے نے وژنری فاؤنڈیشن پاکستان کیساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
Contact: abidbeli@gmail.com / 03219204942

جواب چھوڑ دیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.